اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند روز میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔صحافی کے سوال کہ کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فائدہ عوام کو دیں گے؟ پر اویس لغاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں،ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعظم خوش خبری سنائیں گے، ہم دو دن پہلے کریں یا دو دن بعد کریں جیسے ہی وقت موزوں ہوگا قیمتیں کردیں گے۔
