اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کی ثالثی کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے ان کو ہی یہ ذمہ داری سونپ دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو اگر تحریک انصاف سے شرکت کی یقین دہانی کرالیں تو حکومت قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود حکومت کا حصہ ہے اگر وہ ثالثی کا تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں اور یہ مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔پیکا قانون سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیکاٹ ایکٹ ضروری ہوگیا ہے تاہم اس کے غلط استعمال کی شکایات جو سامنے آئیں وہ بھی جائز ہیں اور ان مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔
