نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے حالیہ ایڈیشن میں فورتھ امپائر کا کردار بڑھادیا۔نئی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق کپتانوں کی حالیہ میٹنگ میں زور دیا گیا کہ ٹیموں کی جانب سے فورتھ امپائر پر اثرانداز یا اسے متاثر نہیں کرنا چاہئے۔ میدان سے باہر اس آفیشل کو ہمہ وقت بیٹ کا سائز چیک کرنے، ڈگ آئوٹ میں پلیئرز کی مانیٹرنگ اور کوٹے کے اوور پورے کرنے والے بولرز کے میدان چھوڑنے کے معاملے پر بھی نگرانی رکھنا ہوگی، پلیئرز کسی فیصلے کیخلاف ان سے اظہار مایوسی نہیں کرسکتے۔
