اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوجائے گی۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس کی اپ گریڈیشن کیلئے پلان تیار کرلیا ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ڈرے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی 40ہزار سے 45ہزار دہشتگردوں کو لائے تھے۔ انہوںنے کہاکہ آج جو سیکیورٹی حالات ہیں اس کی وجہ ان دہشتگردوں کو واپس لانا بھی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کے موقف کو تقویت دی گئی۔
