امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے ،آصف علی زرداری

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے ، فتن الخوارج اور دوسرے دہشت گرد گروپ اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج مل کر ان عزائم کو ناکام بنادیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہاکہ 23مارچ کا دن پاکستانی قوم کے لیے بہت اہم ہے، بہت قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی ہے اور آج کے دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں، ان قربانیوں کی نتیجے میں پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ساتھ ساتھ کھڑے ہیں، شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم میں مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت موجود ہے اور ہم مشکلات سے نہیں گھبراتے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مقصد مضبوط، جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے، لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، مادر وطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاطت کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئیے اختلاف سے بالا تر ہوکر ایک خوشحال اور پرامن پاکستان کیلئے کام کریں، ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقت ور اور ترقی یافتہ ہو۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کو بہت سارے جیو پولیٹیکل مسائل کا سامنا ہے، ہماری خارجہ پالیسی امن اور استحکام پر مبنی ہے، ہم اپنے ہمسائے ملک اور عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلق رکھنے کے خواہش مند ہیں، بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ فتن الخوارج اور دوسرے دہشت گرد گروپ اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج مل کر ان عزائم کو ناکام بنادیں گے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، ہم باحوصلہ قوم ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مادر وطن کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو بھی نہیں بھولے جو طویل عرصے سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں گے، غزہ کے نہتے مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہیں، عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے۔صدر آصف زرداری نے کہاکہ ہمارے سامنے سفر آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں، سب سیاپیل کرتا ہوں تمام تر توانائیاں ملکی ترقی کے لیے وقف کریں اور اختلافات سے بالا تر ہوکر خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے کام کرنا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved