امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خیبر پختوانخواہ حکومت ملکی سالمیت کے خلاف پراپیگنڈے کیلئے سوشل میڈیا بریگیڈ کوکروڑوں روپے دے رہی ہے’ عظمی بخاری

لاہور( این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے مرکز بحالی پروجیکٹ کے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے برطرف کر دیا۔کے پی حکومت کا محکمہ اطلاعات سوشل میڈیا برگیڈ کو کروڑوں روپے فراہم کرتا ہے، جو دن رات پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا ہے۔ دوسری جانب، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ان کے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔عظمی بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس احتجاج، جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کے لیے ہمیشہ وسائل دستیاب ہوتے ہیں، جبکہ بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کے ملازمین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کی ہیں، جبکہ درجنوں دیگر منصوبوں میں لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ مخالفین عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے میں لگے ہوئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved