کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے جارحانہ بلے باز ٹم سیفرٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو دھو ڈالا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سیفرٹ نے زبردست لاٹھی چارج کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے جڑ دیے۔پاکستان کا باؤلنگ اٹیک ایک بار پھر مشکل میں پڑ گیا، یہاں تک کہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے خلاف سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔شاہین نے اپنے تین اوورز میں 31 رنز دیے، جن میں سے 24 رنز وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کے خلاف ایک ہی اوور میں آئے۔ سیفرٹ نے ایک جارحانہ حملہ کیا اور شاہین کے اوور میں چار چھکے لگائے، جس میں 119 میٹر کی زبردست ہٹ بھی شامل تھی۔
