لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت سے متعلق جواب آج جمعرات کے روز جمع کروائے گی۔چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر لاہور کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔جسٹس فاروق حیدر پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی پیش ہوں گے،پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
