اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے افرادی قوت کے برآمد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر الزامات کے معاملہ پر حقائق جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے۔میڈیارپور ٹ کے مطابق افرادی قوت کو ملک سے باہر بھیجنے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات سے متعلق چھان بین کیلئے نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے حقائق جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔کمیٹی الزامات پر اپنی سفارشات نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو پیش کرے گی۔
