لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلی حمزہ شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وفاقی وزیر مملکت فوڈ اینڈ سکیورٹی ملک رشید احمد خان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر اہم قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حمزہ شہباز شریف نے ملک رشید احمد خان کو وزیر مملکت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔
