لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کے شاندار عروسی جوڑے میں غضب ڈھاتے ناز و انداز سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچاتے دیکھا گیا۔مذکورہ شوٹ میں سونیا حسین سفید لہنگا چولی میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ میچنگ جیولری ان کے لباس کیساتھ پرفیکٹلی میچ کررہی تھی۔اس شوٹ کیلئے اداکارہ نے اپنے بالوں کو جوڑے سے باندھا ہوا تھا جبکہ دو لٹوں کو چہرے پر گرا کے مانگ ٹیکا اور حسین زیورات سے اپنے لک کو دلکش بنایا۔پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کے شاندار عروسی جوڑے میں غضب ڈھاتے ناز و انداز سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
