امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (آج) کھیلا جائیگا

کرائسٹ چرچ (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (آج)اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا۔سیریز کے بقیہ چار میچز18 مارچ ڈنیڈن،21 مارچ آکلینڈ،23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی تھی جو پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔پاکستان ٹیم میں شاداب خان، محمد حارث،عمیر بن یوسف، حسن نواز،عبدالصمد،عرفان نیازی،خوشدل شاہ،عباس آفریدی،محمد علی، شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف،سفیان مقیم، ابرار احمد، جہانداد خان اور عثمان خان شامل ہیں۔حسن نواز اور عبدالصمد ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پاکستان ٹیم نے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کیا ہے اور کپتان سلمان علی آغا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔سلمان علی آغا نے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں کہا کہ ان کھلاڑیوں کا سلیکشن ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر ہوا ہے اور ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ٹیم ہے اور یہ سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کررہے ہیں ان کی بھی بحیثیت کپتان یہ دوسری سیریز ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں قیادت کی تھی جو دو دو سے برابر رہی تھی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں سات وہ کھلاڑی شامل ہیں جو حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلے تھے۔فاسٹ بولر بین سیئرز اور اسپنر اش سوڈھی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کائل جیمی سن اور ول او راک کا سلیکشن پہلے تین میچوں کے لیے ہوا ہے جبکہ میٹ ہنری فٹ ہونے کی صورت میں آخری دو میچوں میں دستیاب ہونگے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتک44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 23 میچز جیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے19 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved