امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہد آفریدی اور یونس خان روزہ نہیں چھوڑنے دیتے تھے، عمر اکمل

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے دو سے تین روزے چھوڑے ہوں گے۔رمضان المبارک میں مستحقین میں کھانا تقسیم کرنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا کہ رمضان میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ چل رہی ہوتی تھی تو میں روزہ نہیں چھوڑتا تھا بیچ میں ایک دو روزے ضرور چھوڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی اور یونس خان نے مجھ سے کہا تھا کہ عمر روزہ نہیں چھوڑنا کیونکہ روزہ نصیبوں والوں کو نصیب ہوتا ہے اگر روزہ رکھ کر کھیلو گے تو اور انرجی آئے گی اور اللہ کارکردگی مزید بہتر کردے گا۔عمر اکمل نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں جو کرکٹ ہی نہیں اور دین کی باتیں بھی بتاتے ہیں۔میزبان نے سوال کیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹر محمد شامی نے روزہ نہیں رکھا، آپ رکھ سکتے ہیں باقی ہمارے سینئر کھلاڑی روزہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے نہیں رکھا آپ کیا کہیں گے؟عمر اکمل نے کہا کہ میں اس میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہر انسان کو اپنی باڈی کا علم ہوتا ہے، دبئی میں گرمی ہوتی ہے جو اس کو صحیح لگا اس نے کیا، ہمارا اسلام اتنا سخت نہیں ہے، اس نے روزہ چھوڑا ہے تو میری دعا ہے کہ وہ روزہ دوبارہ رکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ روزہ رکھ کر وہ بات کریں گے تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ ٹیم میں کم بیک کرنے کے لیے کوشش جاری ہے ابھی ہمت نہیں جب کرکٹ سے تھک گیا تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved