اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے 10، 10لاکھ روپے انعام اور شیلڈ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ایف آئی اے ٹیم کو اپنے آفس بلایا اور انہیں شاباش دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد مجید سمیت 3رکنی ٹیم نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ٹیم کو 10، 10لاکھ روپے انعام اور شیلڈ کا اعلان کیا۔شہباز شریف نے ڈائریکٹر آئی بی ملک آصف کو بھی 10لاکھ روپے انعام دیا اور انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی پر ان کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے واقعات پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، انسانی سمگلنگ کو جڑ سے اکھاڑنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف پہلے ایسا آپریشن ہوتا تو جرم ایسے نہ پنپتا، غریبوں کے پیسے لوٹنے والے سمگلرز کو انجام تک پہنچائیں گے۔
