امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کنزہ ہاشمی کی سالگرہ،اداکارہ کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے

لاہور(این این آئی)ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ ہسپتال میں منائی۔رپورٹ کے مطابق کنزہ ہاشمی نے اپنی 28 ویں سالگرہ کو دل کو چھو لینے والی تقریب کے طور پر منایا، کنزہ نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جو کینسر سے آگاہی کا رنگ ہے، اداکارہ کنزہ ہاشمی نے پورا دن بچوں کے کینسر سینٹر میں گزارا، بچوں کے ساتھ گپ شپ کی، کھیل کھیلے، کیک کاٹا اور بھرپور تفریح کی۔کینسر ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے چہروں پر کچھ لمحوں کے لئے ہی سہی مسکراہٹ آگئی اور معصوم کھلکھلا اٹھے، اس موقع پر کنزہ نے خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا، چاندی کی چمچماتی چنڈیاں ڈال رکھی تھیں اور ان کے بال کھلے ہوئے تھے جن میں انہوں نے اپنی مشہور مسکراہٹ کے ساتھ تصاویر لیں۔کنزہ ہاشمی نے خوبصورت پیغام کے ساتھ ان دلفریب مناظر کی تصاویر بھی شیئر کیں جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناوں کا تانتا بندھ گیا، کنزہ ہاشمی نے انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ انڈس ہسپتال کی ان بہادر چھوٹے سپاہیوں کے لیے دی جانے والی دیکھ بھال اور لگن واقعی متاثر کن ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved