اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کوبھی نہیں کھیلنے دینا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مصدق ملک کانے بانی کی رہائی سے متعلق ایوان میں نعرے لگائے گئے، مذاکرات کے دوران بھی پی ٹی آئی کا یہی رویہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہونا چاہیے لیکن بدتہذیبی نہیں، احتجاج کی آڑمیں بداخلاقی مناسب نہیں، ملک پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔سندھ میں پانی کے مسئلے پر سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق کا کام ہرصوبے کواس کے حصے کا پانی دینا ہے، ملک میں پانی کی کمی نہیں ہے، اگرایک دوڈیم بنالیں توپانی کوذخیرہ کرسکتے ہیں۔
