ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعہ کو جدہ میں او ائی سی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس کے دوران ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیارسیعدوف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
