امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک کے مختلف شہروں میں (آج) سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے (آج) اتوار سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ 9مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہوائوں کا یہ سلسلہ ملک میں 16مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12سے 16مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14اور 15مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور بارشوں کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ماہی گیر، سیاح اور مسافر محتاط رہیں اور کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved