امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مریم نواز نے کارکردگی میں دیگر 3 صوبوں کے وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا ’60 فیصد عوام کی رائے

لاہور( این این آئی) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے صوبے کے 36 اضلاع میں وزیراعلی مریم نواز کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سروے کے نتائج جاری کردئیے گئے، جس میں پنجاب کے 62 فیصد عوام نے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمول قرار دے دیا ۔ سروے میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 اور 68 فیصد عوام نے وزیر اعلی کے اقدامات کو اچھا اور بہت اچھا قرار دیا ۔ اسی طرح روزگار کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب کے 63 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو خراب یا بہت خراب کہا ۔ پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے میں گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی کارکردگی (گورننس )کا معیار بہتر ہوا ہے، 17 فیصد کے مطابق کاکردگی خراب ہوئی ، 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو موثر انداز میں حل کیا گیا ہے۔ سروے نتائج کے مطابق پنجاب کے 60 فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز شریف نے کارکردگی میں دیگر 3 صوبوں کے وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی طرح عوام نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور ستھرا پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کے سب سے بہترین کام قرار دیئے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فیصد، صحت میں 14، سٹرکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں 11 اور ستھرا پنجاب میں 11 فیصد بہتری آئی ۔ جن شعبوں کو فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا،ان میں روزگار 13 فیصد، صحت کی سہولیات13فیصد اور مہنگائی پر قابو پانا 12فیصد سرفہرست ہے ۔ صوبے کے 53 فیصد عوام نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز شریف کے وزیر اعلی بننے کے بعد پنجاب حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہوا۔ یہ سروے پنجاب کے 36 اضلاع کے 66 شہریوں کی رائے سے مرتب کیا گیا ۔ دیہی اور شہری علاقوں میں یہ سروے 3 سے 18 فروری کے دوران کیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved