امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شوبز انڈسٹری کی معروف جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان بچپن سے ہی سکرین کا حصہ رہی ہیں

لاہور(این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی بہن ایمن خان کو کبھی نفرت نہیں ملتی، مجھے ملتی ہے۔شوبز انڈسٹری کی معروف جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان بچپن سے ہی سکرین کا حصہ رہی ہیں، وہ چائلڈ سٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد کامیاب اداکارائیں، بزنس ویمن، بیویاں اور مائیں بن چکی ہیں، دونوں نے اپنے طویل سفر میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شامل ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی، منال خان نے دوران گفتگو سوشل میڈیا پر ایمن خان کی مقبولیت پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ایمن کو ہمیشہ انٹرنیٹ پر محبت اور پزیرائی ملی، خاص طور پر کم عمری میں شادی کرنے اور ماں بننے پر۔ان کا کہنا ہے کہ ایمن نے جب شادی کی اور پھر بچی کی پیدائش ہوئی تب بھی اسے سوشل میڈیا پر بے حد محبت ملی لیکن میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا، مجھے کیریئر کو ترجیح دینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پھر میرے کرداروں کو بھی مسلسل نشانہ بنایا گیا، مجھے تو لگتا ہے کہ ایمن خان کو کبھی نفرت نہیں ملتی، ہمیشہ پیار ہی ملتا ہے۔علاوہ ازیں ایمن خان نے اپنی فیملی کے ساتھ خوش گوار تعلق کے بارے میں گفتگو بھی کی اور بتایا کہ میں اپنے شوہر منیب بٹ، اپنی بیٹیوں امل اور میرال کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے نہیں گھبراتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی اپنی فیملی کو چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی کیونکہ لوگوں نے ہمیشہ ہمیں پیار دیا، امل اور میرال کو بھی بہت محبت ملی اور مجھے اور منیب کو بھی ایک جوڑے کے طور پر ہمیشہ مثبت رد عمل ملا ہے یہی وجہ ہے کہ میں اپنی فیملی کے لمحات شیئر کرنے میں بالکل بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved