امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی ترقی کیلئے ناگزیرہے ،آصف زرداری

اسلام آباد (این این آئی)صدر آصف زرداری نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی ترقی کیلئے ناگزیرہے ،خواتین کو مساوی حقوق ، مواقع دینے والے معاشرے زیادہ خوشحال، پرامن اور پائیدار ہوتے ہیں،خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کردار تک رسائی دینا پوری قوم کیلئے سودمند ہے۔ عالمی یومِ نسواں پر جاری پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی استقامت ، معاشرتی تشکیل و ترقی میں کردار کے اعتراف کیلئے ہم عالمی یومِ نسواں منا رہے ہیں ،رواں سال کا عالمی یومِ نسواں کا عنوان ہر خاتون کے حقوق اور مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین ہماری آبادی کا تقریبا نصف حصہ ہیں ، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو مساوی حقوق ، مواقع دینے والے معاشرے زیادہ خوشحال، پرامن اور پائیدار ہوتے ہیں،خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کردار تک رسائی دینا پوری قوم کیلئے سودمند ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ بہت سی خواتین کو اب بھی تشدد، امتیازی سلوک اور انکی بھرپور معاشرتی شمولیت میں رکاوٹوں کا سامنا ہے،ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی آزادی کیلئے پالیسیاں بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،کاروباری اور نجی شعبے کو خواتین کیلئے مساوی مواقع، منصفانہ اجرت اور کام کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئینی دفعات ، بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہم نے گھریلو تشدد، کام کی جگہ پر ہراسانی اور صنفی امتیاز کے خلاف قوانین کے نفاذ سمیت کلیدی اقدامات کئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد سے بچ جانے والوں کیلئے خصوصی عدالتوں اور ہیلپ لائنز کے قیام سے خواتین کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیاست، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے اقدامات کئے ، ہیں،خواتین کی مالیاتی شمولیت، کاروبار ی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ کیلئے بھی معاشی اقدامات لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئیے ، اس عالمی یومِ نسواں پر ہر خاتون کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کریں ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved