اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بننے کیلئے کسی کا سائنسدان ہونا ضروری نہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہیں اور پرویز خٹک امور داخلہ کے مشیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت ہے سب چاہتے ہیں کہ ہم خیال طاقتیں ساتھ چلیں،کسی کو نوازنے کیلئے نہیں، ضرورت کے مطابق کابینہ میں توسیع کی گئی۔وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ تجربہ کار افراد کو ٹیکنوکریٹ کے طور پر شامل کیا جاتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا اختیار ہے کہ وہ ٹیم میں تبدیلی کریں۔انہوںنے کہاکہ علیم خان نے مشاورت کے بعد دوسرے قلمدان خود چھوڑے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بننے کیلئے کسی کا سائنسدان ہونا ضروری نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک سے باہر چھوڑے لوگ کچھ بھی بیان جاری کریں، اپنے بیانات تسلیم کریں یا یہ پھر پارٹی اکاؤنٹس نہیں ہونے چاہئیں۔
