امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ایڈیشن 10کے لیے کٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا

لاہور ( این این آئی) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10کے لیے کٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا ۔ ترجمان لاہور قلندرز نے کہا کہ کٹ ڈیزائن کے مقابلے میں نوجوان ڈیزائنرز اور مداحوں کو مدعو کیا گیا ہے ،یہ صرف ڈیزائن کا مقابلہ نہیں بلکہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیوں کو سامنے لانا ہے ، مقابلے سے لاہور قلندرز اور اس کے پرجوش مداحوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا ، کٹ مقابلے لیے فیشن اسکولوں سے تعلق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، مقابلے میں حصہ لینے والوں سے درخواست ہے کہ وہ 100فیصد اصل ڈیزائن پیش کریں ۔ مقابلے کے نگران معروف پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈیزائنر محمود بھٹی ہوں گے ، محمود بھٹی بہترین ڈیزائنر کی شناخت میں مدد کریں گے، منتخب کردہ ڈیزائنر عوامی ووٹ کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔ کٹ مقابلہ جیتنے والے کو خصوصی انعام کے ساتھ پی ایس ایل ڈگ آئوٹ میں بیٹھنے کا موقع ملے گا ،شرکا ء اپنے ڈیزائن contact@lahore qalandars.com پر بھیج سکتے ہیں ،کٹ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25مارچ سہہ پہر 4بجے تک ہے ،تخلیقی صلا حیتیوں کو ابھارنے کے لیے لاہور قلندرز کے اسٹار کھلاڑی لاہور کے فیشن اسکولوں کا دورہ کریں گے ۔ اس حوالے سے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ جدت کو اہمیت دی ہے ، کٹ مقابلے سے مداحوں کو لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے تعلق کا احساس ہو گا ،یہ مقابلہ نوجوانوں کی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گا ۔سربراہ جیوری محمود بھٹی نے کہا کہ نواجوان ٹیلنٹ کی راہنمائی اور مدد کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، میں مقابلے میں حصہ لینے والے شرکا کے ویژن کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved