امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حرا مانی کو کرینہ کپور سے خود کا موازنہ کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو کرینہ کپور سے خود کا موازنہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی سے سوال کہ کیا وہ بالی ووڈ فلم جب وی میٹ میں گیت (کرینہ کپور کا کردار)ادا کر سکتی تھیں تو حرا مانی نے ناصرف اس سے اتفاق کیا بلکہ دعوی کیا یہ کردار میری حقیقی زندگی سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میری خالہ نے فورا مجھے کال کی اور کہا کہ یہ فلم تو تمہارے کردار پر بنی ہے، میں نے بھی جب فلم دیکھی تو محسوس کیا کہ اس کردار میں مجھ سے کافی مماثلت ہے، میرا خیال ہے کہ ہدایتکار امتیاز علی نے مجھ سے ملاقات کی ہو گی تبھی انہوں نے گیت کا کردار ایسا لکھا۔حرا مانی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔ کئی لوگوں نے ان پر خودپرستی کا الزام لگایا جبکہ کچھ نے مذاقا کہا کہ وہ کرینہ کپور بننے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اصل ہمیشہ اصل ہی رہتا ہے۔بعض نے کہا کہ یہ پاکستان کی اروشی روٹیلا ہیں، بس خود کی تعریفیں کرتی رہتی ہیں۔حرا مانی کی جانب سے اس تنقید کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved