اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی، کوئی 60ارب کی کرپشن نہیں ہوئی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میںگفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر الزام تراشی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر کے پاس تو پیسا آیا ہی نہیں زمین سے متعلق بورڈ نے فیصلہ کیا،فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی کوئی 60ارب روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا فیصل واوڈا ذکر کردیتے وہ چیئرمین ان کے دور حکومت میں لگایا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کا معاملہ 2005سے چلا آرہا ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی کا بورڈ اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں ہروفاقی وزیر کو تیاری کے ساتھ جانا چاہیے۔
