امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن، اداکارہ کی تصویر دیکھ کر سب حیرت میں مبتلا

کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نیلم منیر پر سرجری کروانے کا الزام عائد کردیا۔اپنے نئے ڈرامہ سیریل محشر کی وجہ سے ان دنوں خبروں کا حصہ بنی رہنے والی اداکارہ نیلم منیر کے نئے روپ نے ناظرین کی توجہ اپنی طرف سمیٹ لی ہے، اس ڈرامے کی کئی اقساط میں ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کو نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن دیکھنے میں آئی ہے جو کہ اکثر و بیشتر چہرے پر کسی قسم کی سرجری کے بعد نمودار ہوتی ہے۔اس ڈرامے میں اداکارہ کا چہرہ نمایاں طور پر مختلف نظر آرہا ہے اور وزن نہ بڑھنے کے باوجود ان کے چہرے کی سوجن نے اس افواہ کو ہوا دی ہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں سرجری کروائی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے بوٹاکس فلرز یا کوئی اور کاسمیٹک طریقہ کار اپنایا ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر اتنی بڑی تبدیلی نمایاں ہے۔نیلم منیر کے بہت سے مداح اس تبدیلی سے حیران اور ناخوش ہیں، کیونکہ ان کے مطابق نیلم کی عمر صرف 32 سال ہے اور انہیں کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں تھی تاہم سوشل میڈیا پر لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ اس تبدیلی کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ ابھی تک نیلم منیر نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن محشر میں ان کا نیا روپ مداحوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved