اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں انسانی امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے، امداد کی بندش عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ بندی معاہدے کیلئے خطرہ ہے۔پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ پاکستان نے اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرانیکا مطالبہ بھی کیا ہے۔
