امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں،شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ٹیم میں تبدیلیوں کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ 5 سے 6 سینئیر پلئیرز کو نکال دینا چاہیے، انکی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم کئی بڑے ایونٹس جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔وسیم اکرم نے ٹین اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں، گرین شرٹس کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردینی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود ہار رہے ہیں، اب وقت آگیا کہ ہم ٹیم میں 5 سے 6 بڑی تبدیلیاں کریں، چاہے 6 ماہ تک شکستیں دیکھنا پڑیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور انہیں موقع دیں۔تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کے بیان پر ریماکس دیتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے وسیم بھائی بتائیں 6ـ7 (5ـ6) کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد ایسے کرکٹرز ہیں جو انکی جگہ لے سکیں؟۔انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں کو نکالنا بھی تنقید کا باعث بن سکتا ہے اور ایسا کرنے کے باوجود نتائج نہیں آئے تو پھر کیا ہوگا؟۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑی آئیں گے تو وہ ہار پر یہی کہیں گے کہ ہم ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں اور پھر دوبارہ سرجری شروع ہوجائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved