بیجنگ(این این آئی)چین میں ایک خاتون کو 17 بچوں کے اغوا اور اسمگلنگ کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔چینی میڈیا کے مطابق یو ہوائنگ نامی خاتو ن کو عدالت کی طرف سیسنائی گئی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔ چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئژو کی گیانگ انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سپریم پیپلز کورٹ کی طرف سے موت کی سزا کی منظوری دی تھی۔یو ہوائنگ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گوئژو، چونگ کنگ اور ینان سے اغوا کئے گئے بچوں کو 1993 سے 2003 کے درمیان فروخت کر دیا تھا۔یو ہوائنگ کو 25 اکتوبر 2024 کوعدالت کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ اس سزا کے خلاف اپیل گز ہائوکی صوبائی اعلی عوامی عدالت نے مسترد کر دی ۔ عدالت کے فیصلہ کے مطابق یو ہوائنگ کی تمام ذاتی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
