نوشہرہ (این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا، پاکستان مزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے اور مولانا حامد الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ یہ سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں تمام غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حملے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا، پاکستان مزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
