اسلا م آباد (این این آئی) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دارالعلوم حقانیہ میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جاری بیان میں سراجالحق نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں مولانا حامد الحق کی شہادت المناک حادثہ ہے، یہ دہشتگردی اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ،صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فی الفور ان دہشتگردوں کو عوام بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
