ریاض(این این آئی )حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے رمضان کے دوران زائرین کے لیے میڈیکل ایمرجنیسی سینٹرز میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میڈیکل سینٹر کے اشتراک سے مسجد الحرام کے اطراف اور مختلف مقامات پر ہنگامی طبی امدادی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔سعودی ہلال الاحمر کے یونٹس بھی رمضان المبارک میں مختلف جگہوں پرتعینات رہیں گے۔مسجد الحرام کے مختلف اطراف میں 7 امدادی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ فوری اور ہنگامی امداد کے لیے ریپیڈ سروس یونٹس بھی موجود ہوں گے جوعمرہ زائرین اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کریں گے۔
