ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم ساز رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے کی بلاسود قرض دے کر مالی معاونت کی تھی۔ رینو چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ شاہ رخ خان نے میرے کہنے پر فلم اتفاق بنانے کیلئے مالی معاونت کی تھی لیکن جب انہیں دیگر سرمایہ کاروں کی طرح قرض پر سود کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے سود لینے سے انکار کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے فلم اتفاق بنانے کا ارادہ کیا تو میں نے شاہ رخ سے مالی معاونت مانگی جس پر انہوں نے کہا کہ آپ فلم بنائو پیسے میں لگا دوں گا۔رینو چوپڑا نے بتایا کہ یہ میرے چھوٹے بیٹے ابھے چوپڑا کی ڈیبیو فلم تھی لیکن پھر بھی شاہ رخ خان نے اس پر پیسہ لگانے سے پہلے اسکرپٹ نہیں پڑھا۔انہوں نے بتایا کہ جب فلم بن گئی تو اس پر پیسہ لگانے والے تمام سرمایہ کاروں نے عموما سود کی شرح وصول کی لیکن شاہ رخ خان نے سود لینے سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ یہ میرے لئے حرام ہے اس لئے میں یہ نہیں لوں گا۔
