امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قربانی کے لیے جدہ بندرگاہ سے 10 لاکھ 400 مویشیوں کی آمد

مکہ مکرمہ(این این آئی )مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ یکم سے 28 ذی القعدہ تک 10 لاکھ 400 سے زائد مویشیوں کو سعودی عرب میں داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال حج کے سیزن میں لگ بھگ 6 لاکھ 33 ہزار مویشیوں کی قربانی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ان جانوروں کو حج کی ھدی کے طور پر اور عید الاضحی کی قربانی کے طور پر اللہ کے راستہ میں قربان کیا جا ئے گا۔ ابھی مزید مویشیوں کی سعودی عرب لائے جانے کی بھی توقع ہے۔مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف نے وضاحت کی کہ مکہ مکرمہ کے علاقے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے مویشیوں کو رکھنے کے مقامات اور لیبارٹریزہیں۔ اس کی ترجیحات میں خوراک کی حفاظت، اپنی تمام سہولیات اور آپریشنز میں معیار کے طریقہ کار کو اپنانا بھی ہے۔

پودوں یا جانوروں کی کھیپ کے لیے نامزد بحری جہازوں کو وصول کرتے وقت طریقہ کار کا ایک سلسلہ جاری کیا جاتا ہے۔ جانوروں کے پہنچنے پر ویٹرنری معائنہ فوری طور پر کیا جاتا ہے۔ جانوروں کی صحت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ صحت کی حفاظت اور خلیج تعاون کونسل ریاستوں کے ویٹرنری قرنطینہ قانون کے نظام کے تحت قرنطینہ لاگو کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں جی سی سی کے قواعد و ضوابط کی ایگزیکٹو کمیٹی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جانوروں کے ڈاکٹروں کے ذریعے خون کے بے ترتیب نمونے اختصاصی امتحان کیلئے لے لیے جائیں۔ جانور کی صحت کی یقین دہانی کے بعد کسٹم کے ذریعہ بھی کلییئرنس حاصل کی جاتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved