لاہور ( این این آئی)پنجاب یونیورسٹی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجینئرنگ کی تعلیم کو بڑھانے کے لیے ٹیلیک گروپ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت، Telec گروپ، Keysight Technologies کے تعاون سے پنجاب یونیورسٹی کو EDA Software Suite – Education Donation Package فراہم کرے گا، جو طلباء کو انڈسٹری کے معیاری آلات سے آراستہ کرے گا۔ایم او یو پر ٹیلیک گروپ کے سی او او سید حسین سجاد اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے دستخط کیے، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، ڈائریکٹر، ایکسٹرنل لنکیجز پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرور، ڈین، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صدر پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور ٹیلیک گروپ کے نمائندوں سینئر سیلز اینڈ پروڈکٹ منیجر محمد افضل ،سینئر منیجرسیلز اینڈ بی ڈی مظہر باجوہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے شرکاء نے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔
