لاہور( این این آئی)چمپئنز ٹرافی کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افعانستان نے انگلینڈ کو8 رنزسے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ آخری اوورکی پانچویں گیند پرہوا،ابراہیم زدران کے146گیندوں پر177رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ افعانستان نے مقررہ 50اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر325رنزبنائے۔ افعانستان کی جانب سے ابراہیم زدران، رحمن اللہ گربازنے اوپننگ کی ،37 کے مجموعی سکور پر افغانستان کی 3 وکٹیں گر گئیں ،رحمن اللہ گرباز 6، صادق اللہ اتال4 اوررحمت شاہ4 رنزبنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ حشمت اللہ شاہدی اورابراہیم زدران نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 103 رنزکااضافہ کیا۔ حشمت اللہ 40رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔اوپنر ابراہیم زدران 146 گیندوں پر 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 177 رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔ عظمت اللہ اور محمد نبی 40,40رنزبناکر آئوٹ ہوئے ۔ گلبدین اور راشد خان ایک ،ایک سکور بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگسٹن نے 2 ، جیمی اوورٹن اور عادل رشید نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ 326 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 49.5 اووروں میں 317 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور30 کے مجموعی سکور پر اس کے2 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے، فل سالٹ12 اورجیمی اسمتھ 9 رنزبناکر آئوٹ ہوئے ۔ بین ڈکٹ 38 ، ہیری بروک 25 ، جو روٹ اور جوز بٹلر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں83 رنز کا اضافہ کیا ،216 کے مجموعی سکور پر جوز بٹلر 38 رنزبناکر آئوٹ ہوئے ،لیام لیونگسٹن 10 ، جو روٹ 111 گیندوں پر ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 120رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔جیمی اورٹن 32 ،جوفرا آرچر نے 14 اور عادل رشید 5 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ مارک ووڈ 2 رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔افعانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزی نے5، محمد نبی نے2 ، راشد خان، فضل الحق فاروقی اور گلبدین نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ابراہیم زدران کے 146 گیندوں پر177 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
