امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپیئنز ٹرافی،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان گروب بی کا اہم میچ منسوخ کر دیا گیا۔میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیاجس کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 2، 2 میچوں میں 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ اور افغانستان ایک، ایک میچ کھیل کر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں اب بھی تمام ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے تاہم گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا ۔امپائر کرس گیفانی اور رچرڈ کیٹلبرو نے دوپہر ڈیڑھ بجے شیڈول ٹاس میں تاخیر کا فیصلہ کرنے سے پہلے حالات کا معائنہ کیا تاہم، شام تقریباً 5 بجے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچوں میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جبکہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی تھی۔گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ ٹائٹل کے حامل پاکستان اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved