امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم (آج) ازبکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر (آج) منگل سے ازبکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر 25اور 26 فروری کو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور ان کی کابینہ کے دیگر اراکین بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر دوطرفہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں بشمول روابط، اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم پر بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورہ کے دوران کئی دوطرفہ معاہدوں/ایم او یوز پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔وزیراعظم پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ممالک کے سرکردہ تاجر بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے لئے بی 2 بی ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان اور ازبکستان تاریخ، ثقافت، مذہب اور امن اور ترقی کے لئے اپنی خواہشات کے مشترکہ بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم کا دورہ علاقائی انضمام اور اقتصادی خوشحالی کے تذویراتی وژن کے حصے کے طور پر زیادہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے ذریعے ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved