امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رمضان کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی

لاہور ( این این آئی) سپارکو نے رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2مارچ 2025سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ رمضان کا چاند 28فروری 2025کو شام 5بج کر 45منٹ پر پیدا ہوگا اور 28فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12گھنٹے ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ 28فروری کو چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 28فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ترجمان نے مزید بتایا گیا کہ شوال کا چاند 30مارچ کو نظر آنے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں عید الفطر 31مارچ کو ہو سکتی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved