لاہور ( این این آئی)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اوگرا کیس کے تفتیشی نیب کے آفیسر وقاص سرفراز خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ حقائق سے پردہ اٹھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ وقاص سرفراز کی پراسرار موت پر بے شمار سوالات نے جنم لیا ہے۔
