امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

موٹروے پولیس کا نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز کی بسوں کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

سرگودھا(این این آئی)قومی شاہراہ موٹر وے پر کلرکہار کے قریب مسافر بس کے حادثہ کی 13 افراد کے جاںبحق اور 32 افراد کے زخمی ہونے کی ابتدائی رپورٹ پر موٹروے پولیس نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز کی بسوں کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا جبکہ حادثہ کی ذمہ دار ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک،اڈا منیجر اور گاڑی ڈرائیور کے خلاف پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹر وے پر کلر کہار کے قریب نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس کے حادثہ میں 13 انسانی جانوں کے ضیاع اور 32 افراد کے شدید زخمی ہونے پر تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ پر موٹر وے پولیس نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز کی بسوں کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ لاہور اسلام آباد چلے والی بسوں کو ٹائم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ مسافر بسوں اور دیگر گاڑیوں کی اسپیڈ چیکنگ کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کی جائے۔

اس سلسلہ میں فوری اقدامات میں ابتدائی طور پر کلرکہار کے آغاز سے قبل بسوں کے گروپ تشکیل دیئے جائیں گے اور لاہور اور اسلام آباد کی طرف سفر کرنے والی ہیوی ٹریفک کا آن لائن ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔اس حوالہ سے بتایا جا رہا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی اخراج،الیکٹرانک آلات سیفٹی لازمی چیک کی جائے گی۔

معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کرکے ٹول پلازہ سے موٹروے سے آوٹ کردیا جائے گا اور بسوں کی فٹنس پاسنگ، روٹ پرمٹ اور ڈرائیور کا لائسنس لازمی چیک کیا جائے گا۔جبکہ تھانہ کلر کہار پولیس نے ٹریفک حادثہ کی ذمہ دار نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک،اڈا منیجر اور گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ322/337G/279/427/109 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کرتے ہوئے زخمی مسافروں کے بیانات قلمبند کر کے مصروف تفتیش ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved