بیجنگ (این ای آئی )سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول میں سفری رش (14جنوری تا 22 فروری)کے 40 دنوں کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت9.02 بلین رہی، جو سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہے اور یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے.اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین میں ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ، جو سال بہ سال 6.1فیصد کا اضافہ ہے۔ شاہراہوں پر 8.39 بلین مسافروں کی آمدو رفت دیکھی گء ، جو سال بہ سال 7.2فیصد کا اضافہ تھا۔ آبی راستے کے مسافروں کی آمدو رفت 31.21 ملین تھی ، جو سال بہ سال 7.6فیصد کا اضافہ تھا جبکہ سول ایوی ایشن کے ذریعے مسافروں کی آمدو رفت 90.2 ملین ثابت ہوئی ، جو سال بہ سال 7.4 فیصد کا اضافہ ہے۔
