ریاض(این این آئی )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب ترقی کی جانب گامزن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ہمیں مملکت کے قیام پر فخر ہے جس کی بنیادیں تین صدی قبل امن و امان، انصاف اور خالص عقیدے پر رکھی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سے آج تک اسی راستے پرمضبوطی سے قائم ہیں اور وطن عزیز مختلف میدانوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔
