امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کرکٹ ٹیم پہلا میچ ہار نے کے بعد نیا عزم لئے بھارت کے خلاف میچ کیلئے دبئی پہنچ گئی

دبئی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد بھارت کے خلاف دوسرے میچ کے لیے دبئی پہنچ گئی۔میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی پہنچے ۔قومی کرکٹ ٹیم پاکستان ایئر فورس کے طیارے میں دبئی پہنچی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی گئے ہیں، کرکٹ بورڈ آفیشلز پاک بھارت میچز کے انتظامات کو ممکن بنائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے پورا دن آرام کیا اور قومی ٹیم (آج) جمعہ کو آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی جب کہ 2 روز بعد روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔اس سے قبل، قومی ٹیم کو فخر زمان کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا جو پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں گئے۔دوسری جانب قومی ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو فخرزمان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا، آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں ان فٹ ہوئے تھے، وہ دوبارہ فیلڈنگ کے لیے آئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں اترے تھے لیکن ان کی تکلیف کم نہ ہوسکی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved