دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے کراچی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے مقرر کردہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا جس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔دوسری جانب، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی تسلیم کر لی۔
