امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عالمی برادری کو غزہ کو نہیں بھولنا چاہیے،چین

بیجنگ(این این آئی)چین نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو یوکرین بحران کو حل کرنے کی کوششوں کے درمیان غزہ کی پٹی کو نہیں بھولنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تمام فریق اس وقت یوکرین بحران کے بارے میں فکر مند ہیں لیکن صرف ایک یوکرین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دنیا میں اور بھی بہت سے مقامات ہیں جو تنازعات کا شکار ہیں جیسے غزہ تنازعہ، جس پر بین الاقوامی برادری کی توجہ بھی درکار ہے اور اسے پس منظر میں نہیں دھکیلا جانا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دو ریاستوں، فلسطین اور اسرائیل کے قیام کی قرارداد کو منظور کئے ہوئے 70 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس فیصلے میں سے صرف نصف پر عمل ہو سکا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ریاست اسرائیل کو قائم ہوئے کافی عرصہ ہو چکا ہے لیکن فلسطینیوں کے پاس اب بھی اپنا ملک نہیں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved