لاہور( این این آئی)گلوکارہ شبنم مجید اپنے نئے گانے کی کامیابی پر خوشی سے نہا ل ہیں ، گانے کو سوشل میڈیا پر اب تک تین ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید اور سرائیکی گلوکار تنویر انجم نے 12روز قبل ریلیز کیا تھا جس کو اب تک تیس لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
گلوکارہ شبنم مجید اور تنویر انجم کا کہناہے کہ ہمیں یقین تھا کہ گانا کامیابی سے ہمکنا رہے لیکن یہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گا اس کا گمان بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم خدا کی ذات کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں اس غیر معمولی کامیابی سے نوازا۔