لاہور ( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دبائو بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دبائو بڑھ جاتا ہے۔روہت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2سے 4کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گرائونڈ کی اپنی کنڈیشن اور چیلنجز ہوتے ہیں، پہلے 4کھلاڑیوں کا اسکور کرنا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے لیے ہر میچ بہت اہم ہے، ایک میچ ہارنے سے ٹیم پر پریشر بڑھ جاتا ہے۔یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025میں پاکستان اور بھارت 23فروری کو مدمقابل ہوں گے۔
