امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو پہلے میچ میں ہی بدترین شکست کا سامنا

کراچی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شال 69اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رئوف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3اور طیب طاہر 1رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔کیویز کی جانب سے وِل او رورکی اور کپتان مچل سینٹنر نے 3، 3جبکہ میٹ ہینری نے 2اور مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 320رنز بنائے تھے۔میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 73رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد ول ینگ 107رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے۔ول ینگ کے آئوٹ ہونے کے بعد ٹام لیتھم اور گلین فلپس کے درمیان بھی 125رنز کی لمبی شراکت داری قائم ہوئی۔ گلین فلپس 49.4اوورز پر 61رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف اور نسیم شاہ نے دو، دو، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved