امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب کا رمضان آپریشنل پلان اور تراویح ، تہجد کیلئے آئمہ کا اعلان

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں رمضان آپریشنل پلان اور تراویح ، تہجد کیلیے آئمہ کا اعلان کیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ادارہ حرمین شریفین کے دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان المبارک میں ترویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے آئمہ کے ناموں کی منظوری جاری کی ہے۔مسجد نبوی میں ترویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کیلیے شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم، شیخ ڈاکٹر صالح البدیر، شیخ ڈاکٹر عبداللہ البیعجان، شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید، شیخ ڈاکٹر خالد المھنا، شیخ ڈاکٹر احمد الحذیفی، شیخ ڈاکٹر محمد البرھجی اور شیخ ڈاکٹرعبداللہ القرافی کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔دریں اثنا مسجد الحرام کے لیے ترویح و آخری عشرے میں تہجد کی نمازوں کے لیے جن اماموں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں شیخ عبداللہ الجھنی، شیخ الوالید الشمسان، شیخ عبدالرحمان السدیس، شیخ یاسر الدوسری، شیخ ماہرالمعیقلی، شیخ بدر الترکی، شیخ بندر بلیلہ شامل ہیں۔قبل ازیں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے رمضان اپریشنل پلان کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ماہ مبارک میں حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانا اور زائرین حرمین کی خدمت کو مقدم رکھنا ہے۔اس حوالے سے دینی امور کے سربراہ نے مختلف اقدامات کی بھی منظوری دی جن پر ماہ مبارک کے دوران عمل کیا جائے گا۔رمضان کی روحانی اہمیت کے حوالے سے زائرین کے لیے 120 سے زیادہ پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved